پاکستان نے کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ، کس کس کو گرفتار کر لیا ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے شہریار آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کسی بھی دباﺅ میں یہ کارروائی نہیں کر رہاہے بلکہ یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے ، کالعدم تنظیموں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی نیشنل ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد کی گئی ہے ،گرفتار کیے جانے والوں میں مفتی عبدالروف اور حمزہ اظہر شامل ہیں ۔گرفتار کیے جانے والے افراد سے تفتیش کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون کی بالاد ستی کا عزم کیا ہے ، کوئی دوسرا ملک بھی دخل اندازی نہیں کر سکے گا ، نہیں چاہتے کہ پاکستان پر باہر سے الزام تراشیاں ہوں ، قومی لائحہ عمل پر ہر 15 روز کے بعد پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔
سیکریٹر داخلہ کا کہناتھا کہ مفتی عبدالروف اور حمزہ اظہر کے نام بھارت کی جانب سے موصول ہونے والے ڈوزیئر میں بھی شامل تھے ۔