پاکستان کی نئی ویزا پالیسی ، بھارت کے علاوہ اور کونسا ملک ناپسندیدہ ممالک کی فہرست میں رہ گیا؟جانئے

نجی ٹی وی جیونیوز نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان نے نئی ویزا پالیسی متعارف کروا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نئی ویزا پالیسی کے مطابق پاکستان نے ناپسندیدہ ممالک کی بی لسٹ میں سے صرف پانچ ممالک کو نکال دیا ہے اور اس میں صرف صومالیہ اور بھارت ہی رہ گئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کو بھی ناپسندیدہ ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ۔

پاکستان نے ویزا پالیسی کو مزید نرم بناتے ہوئے بزنس ویزا کیلئے ممالک کی تعداد 48 سے بڑھا کر 96 کر دی ہے جبکہ مجموعی طورپرآن لائن ویزاکی سہولت 175 ممالک کو دی جائے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.