پاکستان کی تینوں افواج کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس جاری ، شاہد خاقان عباسی بھی موجود ، کیا ہونےو الاہے ؟
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ و دفاع خرم دستگیر کے علاوہ دیگر وزراء بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی و سرحدی سیکیورٹی سمیت خطے کی صورتحال پر غور ہوگا جب کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بھی غور کیا جائے گا۔ شرکاء فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس حوالے سے سیاسی جماعتوں
کی آراء اور تجاویز سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں بھارت کی مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں، خطے کی مجموعی سلامتی کی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا۔