پاکستان نے کس جدید ترین ہتھیار سے بھارتی طیارہ گرایا ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبرآ گئی
پاک فضائیہ نے گزشتہ صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے دو طیاروں مگ 21 کو مار گرایا جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستان جبکہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تاہم پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔
بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے بھی پاکستان کا ایک ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے جو کہ سراسر من گھڑت بیان تھا جس کی پاک فوج نے مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو کارروائی کے دوران ایف 16 طیارے استعمال ہی نہیں کیے جبکہ یہ آپریشن جے ایف تھنڈرز نے کیا ۔
جاپان کے معروف انگریزی جریدے ” دی ڈپلومیٹ“ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان ایئر فورس کے سابق ایئر مارشل شاہد لطیف نے بتایا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہور ہاہے جب پاکستان اور چین نے مشرف کے دور میں جے ایف تھنڈر بنانے شروع کیے گئے تو میں اس کا پراجیکٹ ڈائریکٹر تھا اور آج انہیں جہازوں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے ۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جار ہاہے کہ پاکستان ایئر فورس نے بھارتی فضائیہ کے طیارے کو گرانے کیلئے بی وی آر اے اے ایم (BVRAAM)میزائل استعمال کیا ہے ، یہ وہ میزائل ہے جو کہ نظر نہ آنے والے اہداف کو آسانی کے ساتھ ہوا سے ہوا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان ایئر فورس چین کے تیار شدہ پی ایل 12 بی وی آر اے اے ایم میزائل کو جے ایف تھنڈر میں لگا رہی ہے ۔
جاپانی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کی جانب سے ایک نامعلوم بی وی آر ایم ایم میزائل کا تجربہ بھی کیا گیا ہے ، تاہم ابھی پاکستانی طیارے کے حوالے سے معلومات نہیں حاصل ہو سکی ہیں جس نے بھارتی طیارے کو تباہ کیا ۔ پاکستا ن ایئر فورس کے جس جنگی جہاز نے بھارتی طیارے مگ 21 کو گرایا ہے وہ ممکنہ طور پر ایروناٹیکل کمپلیکس یا چینگ ڈو ایرو سپیس کارپوریشن کا جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 ملٹی رول فائٹر جیٹ ہے ۔پاکستان کے جے ایف تھنڈر نے 2017 میں ایران کا ڈرون بھی مار گرایا تھا ۔
پاکستان ایئر فورس آئندہ سالوں میں مزید 150 جے ایف تھنڈر جنگی طیارے فضائیہ میں شامل کرنے جارہی ہے ، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس سالانہ 25 جے ایف تھنڈر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔