پاکستان اب تک کتنے جنگی جہاز اور ٹینک خود تیار کر چکا ہے ؟ سن کر بھارت تھر تھر کانپنے لگے گا

سینیٹ کی دفاعی پیداوار کمیٹی کے چیئرمین کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ بھارت 4.2 ارب ڈالر کیساتھ بڑا دفاعی درآمد کنندہ ہے، تاہم پاکستان دفاعی درآمدات کے لحاظ سے 0.65 ارب ڈالر کیساتھ 12 ویں نمبر پر ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی دفاعی پیداوار کمیٹی کا چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ قائم مقام سیکرٹری دفاعی پیداوار میجر جنرل علی عامر نے اجلاس میں شرکت کی۔

ایچ آئی ٹی حکام نے کہا کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا حال ہی میں 16 الخالد، 36 ٹی 80 یو ڈی ٹینکس بنا چکا اور اب تک 165 بکتر بند گاڑیاں تیار کی ہیں، ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ 24 سپر مشاق طیارے سالانہ تیار کر سکتا ہے، مختلف ممالک کو 90 سپر مشاق طیارے فراہم کر چکے ہیں، ملک میں 14 جے ایف 17 تھنڈر بنا کر قومی خزانے کیلئے 49 کروڑ ڈالر بچائے، میراج ریبلڈ فیکٹری نے ملکی خزانے کو 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا فائدہ پہنچایا۔

دفاعی حکام نے بتایا کہ چودہ سپر مشاق جہاز تیار کیے گئے جن میں سے ایک جہاز کی قیمت 7.547 ملین ڈالر ہے، جہازوں اور ان کے پرزہ جات کی اوور ہالنگ سے ہم نے 217.14 ملین ڈالر کی بچت کی، اب تک 11 میراج طیاروں اور ان کے پرزہ جات کی اوور ہالنگ کر چکے ہیں جس سے 135.47 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔

پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) حکام نے بتایا کہ پی او ایف نے 2017.18 میں 9 ارب روپے سے زائد کی سیلز کیں، چار ارب روپے کا ٹیکس بھی قومی خزانے میں جمع کروایا، 100 ملین ڈالر کے برامدی ارڈرز ہیں، امریکہ سمیت چوبیس ممالک کو پی او ایف کی

دفاعی مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں، دس سال میں امریکہ، لندن، پیرس اور بیجنگ سے فوجی خریداریوں کے 218 معاہدے کیے، فوجی گاڑیوں، ٹینکس، گنز وغیرہ کی ملک میں تیاری کرکے سالانہ 25 کروڑ کی بچت کی ہے، دس سال میں دفاعی خریداریوں کی مد میں اٹھ ارب کی بچت کی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.