’’ سب مدینے والے کا کرم ہے۔۔۔ ‘‘ پاکستان کو سعودی عرب سے اتنی امداد کیوں ملی؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والی امداد، سب مدینے والا کا کرم ہے، سعودی عرب نے ادھار تیل اور3 ارب ڈالر کے قرضے کے بدلے کوئی شرط نہیں لگائی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی
عرب کے حوالے سے ردعمل دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے ادھار تیل اور3 ارب ڈالر کے قرضے کے بدلے کوئی شرط نہیں لگائی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ سعودی عرب سے ملنے والی امداد، سب مدینے والا کا
کرم ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فوری امداد جبکہ 3 ارب ڈالرز کا تیل بھی فراہم کرے گا جس کی ادائیگی پاکستان اپنی سہولت کے مطابق بعد میں کرے گا۔اس ریولونگ کریڈٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان یہ رقم تین سال کے دوران استعمال کر سکتا ہے، اور ایک بار مکمل ادائیگی کی صورت میں تین سال کے دوران دوبارہ یا اس سے زائد مرتبہ اتنی ہی رقم وصول کرسکتا ہے۔سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں
جس کے تحت اتفاق کیا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے ایک سال کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ جبکہ سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلئے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھار تیل دے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے تین سال کیلئے ہوں گے۔ تین سالہ معاہدوں پر تین سال بعد دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔