’’ڈیڈ لیول ۔۔ پاکستانیوں کیلئے انتہائی لرزہ خیزخبر ، صرف 10روز کا پانی رہ گیا ، اس کے بعد کیا ہوگا ؟
حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی اور 10 دن کا پانی رہ گیا ہے ، جس کے باعث اہلیان کراچی کو پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حب ڈیم میں پانی کا لیول 9 انچ رہ گیا ہے۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک پہنچنے کی وجہ سے غربی اوروسطی کو صرف 10 روز تک پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق 100ایم ڈی جی پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم سے 10 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔واٹر بورڈ حکا
م کے مطابق پانی ڈیڈلیول پر پہنچنے کے بعد پمپس لگا کر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پمپس کے ذریعے بھی صرف 20 روز تک پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بارشیں نہ ہوئی تو جولائی کے آخری ہفتے میں پانی کی فراہمی مکمل بند ہو جائے گی۔واضح رہے کہ ضلع غربی اور وسطی میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے، جبکہ حب ڈیم سے کراچی کے علاوہ بلوچستان کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔