پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ ہے لیکن اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ترک کمپنیوں کی معاونت درکار ہوگی : وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریاست مدینہ جیسا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان میں 50 لاکھ گھروں مکی تعمیر کا منصوبہ ہے لیکن اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ترک کمپنیوں کی معاونت درکار ہوگی ، پاک ترک تعلقات کو بلندیوں پر لیجنا

چاہتے ہیں، صحت کےشعبےمیں اصلاحات کےحوالےسےترکی کےتجربےسےفائدہ اُٹھاناچاہتےہیں، تعلیم کےشعبےمیں ترکی کی کاوشیں لائق تقلید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ریاست مدینہ جیسا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان میں 50 لاکھ گھروں مکی تعمیر کا منصوبہ ہے لیکن اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ترک کمپنیوں کی معاونت درکار ہوگی ، پاک ترک تعلقات کو بلندیوں پر لیجنا چاہتے ہیں، صحت کےشعبےمیں اصلاحات کےحوالےسےترکی کےتجربےسےفائدہ اُٹھاناچاہتےہیں، تعلیم کےشعبےمیں ترکی کی کاوشیں لائق تقلید ہیں، صحت کےشعبےمیں اصلاحات کےحوالےسےترکی کےتجربےسےفائدہ اُٹھاناچاہتےہیں،پاکستان میں بےگھرافرادکےلیے50لاکھ گھربنانےجارہےہیں، پاکستان اورترکی کےدرمیان دوستی کئی دہائیوں پرمحیط ہے۔

اس سے قبل ترک صدر کا کہنا تھا کہ اُمیدہےکہ عمران خان کرکٹ کی طرح سیاست کےمیدان میں بھی کامیاب ہوں گے، عمران خان کرکٹ کے کھلاڑی ہیں جبکہ میں فٹ بال کا کھلاڑی رہ چکا ہوں، پاکستان کےساتھ عسکری،سیاسی،تجارتی اوردوستانہ تعلقات ہیں، دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں،پاکستان،افغانستان اورترکی کاسہ فریقی اجلاس افغان امن میں معاون ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے آجک ترکی کی جماعہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی اور پھر ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بیٹھ کر ایوان صدر ترکی پہنچے جہاں رجب طیب اروان اور عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران عمران خان نے روایتی شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہن رکھی تھی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.