اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے میں کام کرنے والی بھارتی خاتون نے اپنے ہی ملک کو زوردار جھٹکا دے دیا، آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ بھارتی حکومت کے ہوش اُڑگئے

اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارتخانے میں کام کرنے والی ایک خاتون سفارت کار کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب عدالت نے اسے مجرم قرار دے دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مادھوری گپتا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ کے ساتھ معاشقہ چلایا اور اسے بھارت کی خفیہ معلومات فراہم کرتی رہی۔

ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرما نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ”مادھوری گپتانے دفاع، ایم ای اے اور ایچ سی آئی سمیت کئی شعبوں میں افسران کی تعیناتیوں کے متعلق آئی ایس آئی کے ایجنٹ کو معلومات فراہم کیں۔یہی نہیں بلکہ اس نے ان افسران کے خاندان کے متعلق بھی تفصیلات دشمن ملک کے ایجنٹ کو دیں۔“ رپورٹ کے مطابق مادھوری گپتا کو سزا ہفتے کے روز سنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ مادھوری گپتا 8سال قبل بھارتی سفارتخانے میں سیکنڈ سیکرٹری پریس اینڈ انفارمیشن کے عہدے پر تعینات رہی اور اسے 22اپریل 2010ءکو گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں بتایا گیا کہ اس کا آئی ایس آئی کے ایجنٹ جمشید کے ساتھ معاشقہ تھا اور یہ جاوید رشید نامی صحافی کے ذریعے خفیہ معلومات جمشید اور مبشر رضا رانا نامی ایک اور شخص تک پہنچاتی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.