پاکستانیو تیاری کر لو۔۔۔۔۔ ملک بھر میں عید الفطر کس تاریخ کو ہو گی ؟محکمہ موسمیات نےوزارت مذہبی امور کو حتمی رپورٹ پیش کر دی

شوال کا چاند 29 رمضان کو دکھائی دیئے جانے کے امکانات بہت کم ہیں، محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے آگاہ کر

دیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش29رمضان المبارک صبح بارہ بج کر 45 منٹس پرہو گی، سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی، سائنسی ریکارڈ کے مطابق جون میں چاند کی عمر 26 گھنٹے 42 منٹہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے جبکہ 29 رمضان المبار ک کوطلوع ہونیوالے چاندکی عمر کے ساتھ اس کازاویہ بھی کم ہوگا۔ماہرین کے مطابق چاند کی عمر کے مطابق اسے عام آنکھ سے دیکھنا ممکن نہ ہو گا، اس لیے 29 رمضان کو شوال کے چاند دکھائی دینے کے امکانات بہت کم ہیں، محکمہ موسمیات نے یہ تمام تفصیلا ت

وزارت مذہبی امور کو بھجوادی ہیں، چاند کی روئیت ہونے یا نہ ہونے یعنی عیدالفطر کے بارے میں اعلان روئیت ہلال کمیٹی کرے گی ۔ واضح رہے کہ اس بار ماہ رمضان کا آغاز سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں ایک ساتھ ہی کیا گیا ہے اور پیش گوئی یہ بھی کی جارہی ہے کہ اس دفعہ عید بھی ایک ہی دن اور ایک ہی تاریخ کو دنیا بھر میں منائی جائے گی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.