مہینوں کی کھدائی کارآمد ثابت ۔۔۔ پاکستان میں کتنے ارب بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں؟ خبر نے عرب ممالک کو بھی سر پرائز دے دیا

کراچی میں تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے کیکڑا کنویں میں کی جانے والی کھدائی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے جس کے بعد بڑی پیشرفت کی امید کی جارہی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستانی سمندر میں زمین کے نیچے 1.5 ارب بیرل تیل موجود ہے جس کی تلاش کے لیے کھدائی

کی جارہی ہے اگر یہ ذخائر مل جاتے ہیں تو یہ دنیا میں تیل و گیس کے تیسرے بڑے ذخائر ہوں گے۔تیل کی تلاش کے لیے 5 ہزار 5 سو میٹر تک کھدائی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جب کھدائی کی جارہی تھی تو چند رکاوٹوں کے باعث کھدائی روک کر دوسری جگہ کھدائی شروع کرنا پڑی اور اب ذرائع نے بتایا ہے کہ کھدائی کا کام 5 ہزار میٹر تک مکمل کر لیا گیا ہے اور اب بہت تھوڑی سی کھدائی کرنا باقی رہ گئی ہے جس کہ بعد صحیح طور پر اندازہ لگایا جا سکے گا کہ سمندر کے نیچے موجود ذخیرے میں کتنا تیل اور گیس موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2 سے3 روز میں یہ کھدائی مکمل ہو جائے گی جس کے بعد رپورٹ پیش

کی جا سکے گی کہ کیکڑا کنویں میں تیل کے کتنے ذخائر موجود ہیں۔خیال رے اس سے قبل میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی پر 5 ہزار میٹر کے قریب کام مکمل کر لیا گیا ہے۔5 ہزار میٹر تک کی ڈرلنگ کے دوران جو چیزیں دریافت ہوئیں اس حوالے سے ایک مکمل جائزہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو آج پیش کی جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے جلد ہی ایک بڑی خوشخبری آنے والی ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے، ذرائع کے مطابق امریکی کمپنی ایگزن موبائل 5 ہزار میٹر گہرائی تک

ڈرلنگ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔زیر سمندر 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ تاہم امریکی کمپنی ایگزن بغیر کسی رکاوٹ کے زیر سمندر 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ جبکہ دوران ڈرلنگ پریشر کک بھی حاصل ہوئی۔ جب بھی تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں ڈرلنگ کے دوران پریشر کک حاصل ہو، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر

تیل کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے تو اس سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہو گا۔ جبکہ عالمی تحقیقاتی ادارے ریسٹیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اورگیس کی دریافت3 بڑی ممکنہ دریافتوں میں شامل ہے، سمندر میں کیکڑا ویل سے توانائی وسائل کے روشن امکانات ہیں، کیکڑا ویل سے ڈیڑھ ارب بیرل کے برابر خام تیل اور گیس دریافت ہوسکتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.