نوکریوں کا وعدہ بھی پورا : حکومت پاکستان نے عوام کو شاندار خوشخبری سنا دی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانیز سید ذوالفقاربخاری نے کہا ہے کہ حکومت قطر کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ پاکستانی فرادی قوت کے کوٹے پرعمل درآمد کے لیے پرعزم ہے جس پر اس سال کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا، وزارت سمندرپار پاکستانیز وترقی

انسانی وسائل نے تین برسوں میں 43 لاکھ ہنرمند ونیم ہنرمند پاکستانی کارکنوں کو قطر بجھوایاہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوارکو یہاں سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ اندرون وبیرون ممالک پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے جس پرعمل درآمد کیلئے وزارت سمندرپار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل بھرپورکوششیں کرہی ہے،اس ضمن میں پاکستان کیلئے کوٹے میں اضافے پرتوجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اس سال کے آخر تک قطر میں تعمیرات اوردیگر شعبوں میں ایک لاکھ پاکستانی ورکروں کو بھیجنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اوراس

مقصد کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،قطر میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کوروزگار کی فراہمی سے قومی معیشیت پراچھے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوششوں سے قطر نے پاکستان میں اسلام آباد، لاہوراورکراچی میں تین سہولیاتی مراکز قائم کردیے ہیں جہاں قطر جانے کے خواہش مند پاکستانی افرادی قوت کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،یہ مراکز افرادی قوت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ قطر میں انہیں آجروں کی

جانب سے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سید ذوالفقار بخاری نے کہاکہ قطرپاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بناناچاہتا ہے اور پاکستان میں سہولیاتی مراکز کے قیام سے اس بات کی بخوبی عکاسی ہوتی ہے،قطر نے اب تک صرف 8 ممالک میں اس طرح کے مراکز قائم کئے ہیں۔ جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اندرون وبیرون ممالک پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.