ہفتے دس دن میں پاکستان کے اندر نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے: فیصل واوڈا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صرف ہفتے دس دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے، ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور نوکریوں کے خواہش مند کم پڑ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واﺅڈا نے ایک نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ہفتے دس دن میں ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور نوکریوں کے خواہش مند کم پڑ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ، پراپرٹی سیکٹر اور صنعتی شعبہ سب اچھے ہونے والے ہیں، پان سگریٹ والے بھی آکر کہیں گے کہ آﺅ ہم سے ٹیکس لے لو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، وہ غیب کا کچھ نہیں بتا سکتے، حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے کی منطق میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہم ٹیکس میں تاجروں کو آسانیاں دیں گے تو پوری دنیا سے پاکستان بزنس آئے گا جب حکومت ترقی کے لئے سخت فیصلے لیتی ہے تو احتساب و ٹیکس کا نظام واضح کام کرتا ہے، اداروں کے اندر بھی ہم نے ن لیگ کے لوگ پکڑے ہیں جو حکومت کو کمزور کر رہے تھے ۔

یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر کا کہنا تھا گزشتہ حکومت نےقرضوں کاجوبوجھ چھوڑاانشااللہ ختم کریں گے، حکومت کووراثت اورجہیزمیں لمبےچوڑےقرضے ملے، جن قرضوں کاسوددےرہےوہ پی ٹی آئی نےنہیں لیے، حکومت عوام کوہرمعاملےپراعتمادمیں لےرہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.