پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا ؟بڑی پیش گوئی سامنے آگئی
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ہر مسلمان کو یکم رمضان کا بے چینی سے انتظار ہے ،اس حوالے سے پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 مئی
29 شعبان) بروز اتوار کو ہوگااور اگر چاند نظر آیا تو پہلا روزہ 6 مئی ورنہ 7 مئی کو ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب، مشرق وسطیٰ، امریکا اور یورپ وغیرہ میں ممکنہ طور پر پہلا روزہ 5 یا 6 مئی کو ہوگا۔یو اے ای کے روزنامے دی نیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک سمیت امریکا اور یورپ میں 5 مئی کو چاند دیکھا جائے گا جبکہ پاکستان، ایران اور مراکش میں اگلے دن ایسا ہوگا کیونکہ یہاں چاند کا مہینہ سعودی عرب کے ایک دن بعد شروع ہوتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق6 مئی کی شام نیا چاند دنیا بھر میں آسانی سے دیکھے جانے کا امکان ہے تو پاکستان اور دیگر ممالک میں رمضان کا آغاز 7 مئی سے متوقع ہے۔چاند کو دیکھنے کا انحصار مختلف عناصر جیسا ماحولیاتی کنڈیشن، مطلع صاف ہونے اور دیگر پر ہوتا ہے۔