’اس نے میری قابل اعتراض تصاویر مجھے بھیجیں اور کہنے لگی کہ مجھے ۔۔۔‘پاکستان میں پہلی مرتبہ مرد کو ہراساں کرنے کے الزام میں لڑکی گرفتار ، اس کے فون سے کیا کیا چیزیں برآمد ہوئیں ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

پاکستان میں سائبر کرائم کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کی جانب سے مرد کو ہراساں کیے جانے کے کیس کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان میں عمومی طور پر خواتین کو ہراساں کیے جانے کی خبریں سامنے آتی ہیں لیکن اندرون سندھ ایک خاتون کی جانب سے مرد کو ہراساں اور بلیک میل کیے جانے کی واردات سامنے آئی ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر شیخ کے مطابق اندرون سندھ ایک مرد کو خاتون کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ان کے مطابق خاتون ملزمہ نے مرد کو

فیس بک اور واٹس ایپ پر ہراساں کیا اور مرد کی قابل اعتراض تصاویر سے ا±سے بلیک میل بھی کیا۔منیر شیخ کے مطابق خاتون نے مرد سے کچھ رقم اینٹھی اور مزید رقم کا مطالبہ بھی کیا تھا۔متاثرہ مرد کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم کو ہراساں کیے جانے کی شکایت کی گئی۔

شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایکشن لیا اور خاتون کو گرفتار کیا، ٹیکنیکل معلومات پر خاتون کو گرفتار کر کے کمپیوٹر اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ خاتون نے دوران تفتیش مرد کو ہراساں کرنے کا اعتراف بھی کیا، دوران حراست ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ یہ اس نے یہ سب مرد کی جانب سے شادی سے انکار پر کیا۔بعد ازاں ملزمہ اور مدعی میں راضی نامہ ہو جانے پر خاتون کو رہا کر کے یہ انوکھا کیس بند کر دیا گیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.