پاکستان میں پہلی سونے کی لگژری کار لیمبورگنی اسلام آباد پہنچ گئی یہ کتنے میں پڑی اور اس کا مالک کون ہے؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
پاکستان میں پہلی سونے کی ( 18کیرٹ گولڈ پلیٹڈ) لگژری کار لیمبورگنی ایونٹیڈرایس کے ایم کے ایڈیشن (Lamborghini Aventador ) اسلام آباد پہنچ گئی ہے،گولڈ پلیٹڈ کار کی قیمت ساڑھے 18 کروڑ روپے ہےجس میں 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز شامل ہیں جو حکومت پاکستان کو ادا کیے گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستا ن میں اس لگژری گاڑی کے مالک کنور معیز خان ہیں جو ٹاپ سٹی کے مالک بھی ہیں، یہ گاڑی برطانیہ سے درآمد کی گئی ہے، جنگ کے رابطہ کرنےپر گاڑی کے مالک نے بتایا کہ 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی و ٹیکسز ادا کیے گئے،
گاڑی براستہ متحدہ عرب امارات تین روز قبل اسلام آباد پہنچی، کسٹم حکام نے اس گاڑی کی اسلام آباد آمد کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ مذکورہ گاڑی پر 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ باہر سے درآمد کی جانیوالی گاڑی کی قیمت پر 100فیصد کسٹم ڈیوٹی لی جاتی ہے۔ 60فیصد ریگولیٹر ی ڈیوٹی اور دو فیصد اضافی ڈیوٹی لی جاتی ہے اس طرح گاڑی کی قیمت کے 162 فیصد مجموعی ڈیوٹی لی جاتی ہے جبکہ سیلزٹیکس اور انکم ٹیکس بھی ادا کرنا
پڑتا ہے اس لیے اس گاڑی پر 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز لیے گئے، لمیبورگنی ایس کے ایم کے ایڈیشن کی پہلی بار 19دسمبر 2016کو ا ٹلی میں رونمائی کی گئی جبکہ پہلی آفیشل رونمائی جنیوا موٹر شو میں مارچ 2017میں کی گئی، اس گاڑی کا سٹیرئنگ دائیں طرف ہے، انجن 730ہارس پاور کا ہے، کاربن سرامک بریک ہیں فرنٹ بریک 400ایم ایم اور پچھلے بریک 380ایم ایم ہیں۔