پاکستان میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ! تاریخی عمارتوں کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا۔۔ کیا ہونے والا ہے ؟ لرزہ خیز خبر

لاہور سمیت پنجاب بھر میں طوفانی بارش کے بعد ہنگامی الرٹ جاری، پیر کی شب کو شدید آندھی کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں پیر کی شب کو شروع ہونے والی طوفانی بارش کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ طوفانی بارش کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں گذشتہ رات سے ہونے والی طوفانی بارش کی وجہ سےت

مال روڈ پر جی پی او کے سامنے زیر تعمیر سڑک کا ایک حصہ زمین کے اندر دھنس گیا ہے، زیر تعمیر سڑک کی یہ حالت دیکھ کر ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش کی وجہ سے جی پی او کی تاریخی عمارت کو بھی نقصان پہنچنے اور اس کی بنیادوں کے ہلنے کا بھی خدشہ ہے۔ جی پی او کے سامنے زیر تعمیر سڑک پر گڑھا پڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں زیر تعمیر سڑک پر گڑھا پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ متاثرہ سڑک کے ارد گرد سے ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں ٹریفک کے لیے کوئی متبادل

راستہ مقرر کر دینا چاہئیے تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین نے بارش کے بعد کی صورتحال اور سڑک کے زمین میں دھنس جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے وہیں کچھ صارفین نے سابق حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے تمام سڑکوں کے ٹھیکے اپنے من پسند افراد کو دئے جنہوں نے میرٹ کو نظر انداز کر کے ناقص میٹیریل استعمال کیا اورشہر کا یہ حال ہو گیا۔۔سوشل میڈیا صارفین نے مسلم لیگ ن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شکر بھی ادا کیا کہ سڑک کی اس حالت کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ لاہور سمیت

پنجاب بھر کے شہروں میں موسلا دھار اور طوفانی بارش کا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے۔ پیر کے روز محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، لاہور،،، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور،،، کوہاٹ، ملتان،، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.