پاکستان نے جن بھارتی طیاروں کو گرایا وہ کیا کر نے کی کوشش کر رہے تھے ؟ معروف صحافی حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا
پاکستان نے بھارت کو بھر پور جوا ب دیتے ہوئے دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیاہے اور اس پر حامد میر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیارے دوبارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں مار گرایا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حامد میر کا کہنا تھا کہ کل جو اعلان کیا گیا تھا پاک فوج نے اس کو عملی جامہ پہنا دیا ہے ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جارہا تھا کہ موثر جواب دیا جانا چاہیے اور اس مطالبے کی گونج ایوانوں میں بھی سنی گئی ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ قبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں بھارتی فضائیہ کا مگ21 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، بھارتی فضائیہ کے اس طیارے نے سری نگر کے ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور چند منٹ فضاءمیں رہنے کے بعد ہی طیارہ بڈگام کے علاقے میں کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا . بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق طیارہ معمول کی نگرانی کے لیے گشت پر تھا بتایا گیا ہے کہ طیارہ مشکوک حالات میں کریش ہوا مگر بھارت کی جانب سے کہا جارہا ہے جہاز تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا ہے دوسری جانب سری نگر کے ایئرپورٹ کو کمرشل فلائٹس کے لیے بند کردیا گیا ہے اورسری نگر ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بھارتی ایئرفورس کے حوالے کردیا گیا ہے .یہ بھی بتایا گیا ہے سری نگر ایئرپورٹ کو طیارے کے کریش کے فوری بعد بند کردیا گیا‘طیارہ حادثے میں
بھارتی فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اڑان کے دوران نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا.بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کے دونوں پائلٹ حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے.یاد رہے کہ کچھ روز قبل کو بھارتی فضائیہ کے سوریا کرن طیارے ایرو انڈیا شو 2019 کی بنگلور میں ریہرسل کررہے تھے کہ اس دوران آپس میں ہوا میں ہی ٹکرا گئے اور ہوئی اڈے پر گر کر تباہ ہوگئے تھے. خوفناک حادثے کے نتیجے میں طیاروں میں سوار پائلٹ زخمی ہوگیا تھا، بھارتی حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیاں فوری طور پر شروع کردی گئی تھیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا تھا.خیال رہے کہ 28 جنوری کو بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیوگر اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد بے قابو ہوکر خوشی نگر کے جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا تھا. بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کررہا تھا، متاثرہ طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر رتیش کاٹوش خوش قسمتی سے جان بچانے میں کامیاب ہوگیا اور طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گیا.یاد رہے
کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت کی فضائیہ کا تریبتی جہاز ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں انجن میں فنی خرابی کے باعث دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے. یاد رہے کہ کچھ روز قبل کو بھارتی فضائیہ کے سوریا کرن طیارے ایرو انڈیا شو 2019 کی بنگلور میں ریہرسل کررہے تھے کہ اس دوران آپس میں ہوا میں ہی ٹکرا گئے اور ہوئی اڈے پر گر کر تباہ ہوگئے تھے.خوفناک حادثے کے نتیجے میں طیاروں میں سوار پائلٹ زخمی ہوگیا تھا، بھارتی حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیاں فوری طور پر شروع کردی گئی تھیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا تھا. خیال رہے کہ 28 جنوری کو بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیوگر اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد بے قابو ہوکر خوشی نگر کے جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا تھا.بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کررہا تھا، متاثرہ طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر رتیش کاٹوش خوش قسمتی سے جان بچانے میں کامیاب ہوگیا اور طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گیا. یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت کی فضائیہ کا تریبتی جہاز ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں انجن میں فنی خرابی کے باعث دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے.