پاکستان نے قرض کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کردی

پاکستان نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کردی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈے نے انڈونیشیا میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی، اس دوران پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے باضابطہ طور پرمالی امداد کے لیے درخواست دی ہے جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں میں پاکستان جائے گا اور قرض کے حجم کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وزیر اعظم نے مذاکرات کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اسی حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر ان دنوں انڈونیشیا میں موجود ہیں جہاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس جاری ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.