پاکستان سے باقاعدہ جنگ کا اعلان ۔۔۔! بھارت نے اچانک سب سے بڑا الرٹ جاری کر دیا، ہلچل مچا دی
آج صبح پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی جہازوں کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہو گئے جبکہ مجموعی طور پر تین پائلٹس کو پاک فوج نے گرفتار کر لیا۔ جس کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گیا اور بھارتی
وزیراعظم نریندرا مودی اپنی تمام طر مصروفیات چھوڑ کر سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے لگے۔پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی بھارت کو اتنی مہنگی پڑی ہے کہ پوری دنیا کے میڈیا پر اس وقت بھارتی جہازوں کا ملبہ ، پائلٹس کی جلی ہوئی لاشیں اور زندہ گرفتار کیے جانے والے پائلٹ کا بیان دکھایا جا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھارت نے بارڈر کے آس پاس پانچ کلومیڑ تک اپنے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں اور علاقہ مکینوں کی ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام
لوگ اپنے گھروں میں بیٹھیں اور باہر نہ نکلیں۔واضح رہے کہ آج لائن آف کنٹرول پر جاری سرگرمی سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ائیر فورس کے دو جہاز ایک مرتبہ پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے پاکستان میں داخل ہو ئے۔ ہماری ائیر فورس تیار تھی، اور انہوں نے پاکستانی
حدود میں داخل ہونے والے طیاروں کو مار گرایا نتیجے میں دونوں بھارتی جہاز تباہ ہوئے۔ایک کا ملبہ ہماری طرف گرا دوسرے طیارے کا ملبہ اُن کی طرف گرا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی زمینی فورسز نے زندہ بچ جانے والے بھارتی پائلٹس کو حراست میں لے لیا ۔ ہم نے ان کے ساتھ ایک مہذب ملک کی طرح سلوک کیا ۔ ان میں سےایک پائلٹ زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جس کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ اپنی پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کو امن کا پیغام دیا اور واضح کیا کہ پاکستان نے یہ کارروائی جارحیت کے لیے نہیں بلکہ اپنی دفاع میں کی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پاکستان بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن جنگ کا حامی نہیں ہے۔