پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن مستعفی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رچرڈ مورن مستعفی ہوگئے۔

اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز رچرڈ مورن کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور انہیں مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

رچرڈ مورن کینڈین شہری ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر ملکی سی ای او تھے۔ انہیں گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.