ابو ظہبی کے ولی عہد کا دورہ کام دکھا گیا ، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں اچانک اتنا اضافہ کہ کاروباری افراد کے وارے نیارے ہو گئے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 100 انڈیکس 810 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزا ر کی نفسیاتی حد عبورکر گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان مختصر دورے پر آئے اور چند گھنٹوں کے بعد روانہ ہو گئے جس دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم ترین معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

اس مختصر دورے کا اثر پاکستانی معیشت پر بھی نظر آ رہاہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبارکا آغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 575 کی سطح پر تھا تاہم آدھے گھنٹے کے بعد مارکیٹ میں تیزی آنا شروع ہوئی جوکہ مسلسل 12 بجے تک جاری رہی اور 100 انڈیکس اوپر جاتا رہا ۔ دوپہر 12 بجے 896 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ 38ہزار 443 پر پہنچ گئی۔ سٹاکر مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں کافی دنوں کے بعد 38ہزار کی نفسیاتی حد واپس حاصل کر لی ہے جو کہ مثبت اشارہ ہے ۔

تاہم اس کے بعد معمولی کمی واقع ہوئی اور سٹاک مارکیٹ 810 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزار 358 پوائنٹس کی حد پر آ گئی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں اچانک تیزی پر ماہرین کی جانب سے معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.