’پاکستان میں گرم موسم کی وجہ سے میاں بیوی جلدی جلدی بچے پیدا کرتے ہیں‘ مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ایک جملہ جس نے ہنگامہ برپاکردیا

پاکستان ان چند خوش قسمت ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں تمام موسم پائے جاتے ہیں اور ہر موسم کا اپنا ایک مزہ اور اپنی خصوصیات ہیں تاہم اب مطالعہ پاکستان کی نصابی کتاب میں موسم گرما کے متعلق ایک ایسا جملہ شامل کر دیا گیا ہے کہ بات سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق ’انٹروڈکشن ٹو پاکستان سوسائٹی‘ نامی اس مضمون کے پاکستان کے موسموں سے متعلق باب میں گرمی کے متعلق لکھا گیا ہے کہ ”پاکستان میں موسم

بہت شدید ہوتے ہیں۔ موسم گرمی میں یہاں درجہ حرارت بہت زیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شوہروں اور بیویوں کا مزاج بھی شدید ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ بچے پیدا کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں اور بچوں کی پیدائش میں وقفہ بھی کم کرتے ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق یہ اس نصابی مضمون میں یہ جملہ شامل کرنے والے لوگوں کا شاید خیال ہے کہ اگر آپ کو زیادہ بچے پیدا کرنے ہیں تو گرم علاقوں میں چلے جائیں۔ ایک صارف نے کتاب میں سے اس جملے کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس پر لوگ آگ بگولہ ہو گئے۔ اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ ”کون لوگ ہیں جو نصاب میں اس طرح کی باتیں شامل کروا دیتے ہیں۔وہ یہ کیسے سوچ لیتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو ایسی چیزیں پڑھانے پر رضامند ہو جائیں گے۔جب والدین کو اس فقرے کے بارے میں پتا چلے گا تو وہ اپنے بچوں کو اس کتاب کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دیں گے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.