پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان پیدا ہوگیا؟ حکومت کے 100 ویں دن بڑی خوشخبری آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جس کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ایک ماہ میں خام تیل کی قیمتوں میں 25 فیصدتک کمی ہوئی ہے جس کے باعث امریکی خام تیل 50 ڈالر فی بیرل سے بھی کم قیمت پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے باعث یہ 57 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پرٹریڈ کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ پاکستان میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.