پاکستانی بلے بازوں نے بھارت کی کلیاں اڑا کے رکھ دیں…… بڑا اعزاز پاکستانیوں کے نام
پاکستان نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کلین سویپ مکمل کرنے کے ساتھ ہی بھارت کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔ گرین شرٹس نے زمبابو ے کیخلاف وائٹ واش مکمل کرکے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ 7مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کرنے والی ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔ بھارت نے 6،جنوبی افریقہ نے 5، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا اور آسٹریلیا نے 4،4 ،انگلینڈ
،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش نے 2،2جب کہ زمبابوے نے ایک مرتبہ پانچ میچز کی سیریز میں حریف ٹیم کوکلین سویپ کررکھا ہے ۔ پاکستان نے اس سے قبل 2002ءمیں زمبابوے کو زمبابوے میں ، 2003ءمیں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان ، 2008ءمیں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف پاکستان اور2017ءمیں سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارت میں وائٹ واش کرکھا ہے،پاکستان کسی ایک ٹیم کیخلاف تین مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے
۔ پاکستان اب ون ڈ ے کرکٹ میں تین یا اس سے زائد میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ20مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کرنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے ۔ گرین شرٹس نے 5میچز کی سیریز میں 4مرتبہ ، 4میچز کی سیریز میں ایک مرتبہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز میں
ریکارڈ12مرتبہ کلین سویپ کررکھا ہے،تین میچز کی سیریز میں پاکستان کے بعد آسٹریلیا نے 11مرتبہ کلین سویپ کررکھا ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور نیوز ی لینڈ کی ٹیمیں مخالف کو10،10مرتبہ کلین سویپ کرچکی ہیں۔ سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ نے بھی 9،9مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کررکھا ہے ،ایک او ر سابق عالمی چیمپئن سری لنکا نے آٹھ مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دیا ،بنگلہ دیش نے6، بھارت نے4اور زمبابوے نے3مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کررکھا ہے ۔