پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ برطانیہ کے پہلے مسلمان وزیر داخلہ مقرر ان کے والد کا تعلق پاکستان کے کس علاقے سے تھا؟؟
پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ساجد جاویدکو برطانیہ کا پہلے مسلمان وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساجد جاوید2010 سے رکن برطانوی پارلیمنٹ ہیں،انہیں امبررڈ کے مستعفی ہونے پروزیر داخلہ مقررکیاگیاہے۔
ساجدجاویدکے آباو¿اجدادکاتعلق پنجاب کے شہرساہیوال سے ہے،ان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے،ساجد جاوید اس سے قبل وزیربرائے کمیونیٹیزتھے،پاکستانی نژاد ساجد جاوید اپنی اہلیہ لارااور4بچوں کےساتھ ووسٹرشائرمیں رہائش پذیرہیں
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ امبررڈ کے مستعفی ہونے پرساجد جاوید کو وزیر داخلہ مقررکیاگیاہے، امبررڈنے امیگریشن سے متعلق حقائق چھپانے پرتنقیدکے بعداستعفیٰ دیاتھا۔