جنگ کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا: پاکستانی فضائی حدود پھر سے بند کردی گئی مگر کب تک؟ بڑی بریکنگ نیوز آگئی

سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے مزید 24گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق رحیم یار خان، سیالکوٹ، اور اسکردو ائیر پورٹس مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے جب کہ گلگت، سکھر اور مشرقی

ائیر پورٹس کو بھی 24 گھنٹے کےلیے بند رکھا گیا ہے۔نوٹم میں بتایا گیا ہےکہ ائیرپورٹس 8 مارچ کی دوپہر ایک بجے تک بند رہیں گے جب کہ پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرکےکسی اور فضائی حددو میں جانے پر بھی پابندی ہے۔نوٹم کے مطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہےاس میں 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہےجس کے تحت چترال، ملتان، کراچی، فیصل آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر 15 مارچ تک فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر پاکستان کی فضائی حدود کو بند کرکے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.