غیر شادی شدہ پاکستانی خواتین کے بارے میں اینکر آفتاب اقبال کے جملوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا
پاکستانی ٹی وی ٹاک شوز میں اکثر ایسی باتیں سننے کو ملتی ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کے تیر برساتے نظر آتے ہیں۔ ایسے ہی گزشتہ دنوں معروف اینکر آفتاب اقبال نے بھی اپنے پروگرام میں غیرشادی شدہ پاکستانی خواتین کے بارے میں ایسے جملے بول دیئے کہ سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق آفتاب اقبال کے شو میں جس طرح مزاحیہ خاکے پیش کیے جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک خاکے میں پیر بابا کے سامنے ایک لڑکی لائی جاتی ہے اوراسے لانے والے مرد اور عورت پیر بابا کو بتاتے ہیں کہ اس لڑکی پر جن آتے ہیں۔
وہ بتاتے ہیں کہ لڑکی کی عمر 31سال ہے۔ پڑھی لکھی ہے اور کیریئر بنانے کے چکر میں اس نے اب تک شادی نہیں کی۔ یہاں سے آفتاب اقبال بات اچکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ”سیدھا سادہ ہسٹیریا کا کیس ہے۔ لڑکیاں کیریئر کے چکر میں شادی نہیں کرتی۔ جب فطرت کے ساتھ چھیڑچھاڑ کروگے تو یہی کچھ ہو گا۔“سوشل میڈیا صارفین آفتاب اقبال کے ان جملوں کو صنفی تفاوت سے تعبیر کر رہے ہیں اور انہیں زن بیزاری کے طعنے دے رہے ہیں۔عمران خان نامی ایک صارفین اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس کا ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے اور ساتھ لکھا کہ ”یہ 2019ءہے اور آفتاب اقبال کہہ رہا ہے کہ شادی ذہنی بیماریوں کا علاج ہے۔ اس کا خیال ہے کہ 31سالہ لڑکی کو ہسٹیریا ہو سکتا ہے کیونکہ اس عمر میں غیرشادی شدہ رہنا غیرفطری عمل ہے۔ پیمرا ایسی غلط معلومات پھیلانے کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟“عمائمہ نامی ایک لڑکی نے اس ٹویٹ پر جواب میں لکھا ہے کہ ”آفتاب اقبال شادی شدہ ہے اور پھر بھی اس کی ذہنی صحت بہتر نہیں ہوئی۔“