پاکستانی عام انتخابات کے لیے ”امریکہ بہادر “بھی میدان میں کود پڑا بڑا اعلان کر دیا
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات کے ذریعے پر امن انتقال اقتدار کی توقع رکھتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوورٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے، ان کا ملک پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے،تاہم امریکہ کی جانب سے فی الحال پاکستان میں عام انتخابات کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔