سی بھی پاکستانی کا انتقال ہونے پر اسکی جائیداد اس بنیاد پر تقسیم کی جائے گی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کووراثت میں حصہ دلوانے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ، کسی کا انتقال ہوتے ہی فارم (ب) کی بنیاد پر وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائے گا ۔

آج نیوز کے ساتھ انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان کے پچاسی فیصد گھرانوں میں خواتین کو وراثت نہیں ملتی ، یہ اسلام میں نہیں ہے ، سورہ نساءمیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ” جو اس کی پابندی نہیں کرے گا وہ ابدی جہنم میں ہے“ اس پر قانون سازی ہورہی ہے ، اس حوالے سے ایک بل لایا جارہا ہے

کہ جیسے ہی کسی کا انتقال ہوجائے تو اس کے ورثا ءکواسی وقت فارم (ب) کی بنیاد پر ورارثت کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائے گا اور ورثے میں ملنے والی جائیداد کو ایک سال تک ہبہ نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ کم ازکم جس کوحصہ ملا ہے ایک سال میں اس کا ذہن تو بن سکے کے اس نے اس کا کرنا کیاہے ؟البتہ جائیداد کوبیچا جا سکے گا

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.