پاکستانی شخص نے چینی خاتون کو مسلمان کر کے شادی کر لی

دبئی میں مقیم ایک پاکستانی شخص نے چینی خاتون کو مسلمان کر کے شادی کر لی،عدنان اور ماﺅ نامی یہ جوڑا ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہے اور اللہ نے ان کی خوشیا ں دگنی کرنے کے لیے انہیں اولاد نرینہ سے بھی نواز ا ہے

۔ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی شخص عدنان نے بتا یا کہ اس نے چینی خاتون ماﺅ کے ساتھ2013میں ایک ساتھ کاروبار شروع کیا تھا ،ماﺅ کی اسلام کے نظریات کو سمجھنے کی بہت جستجو تھی ،انہوں نے جلدی جلدی اسلام کو سمجھنے کی کوشش کی اور 2016میں ہم نے شادی کرلی ۔

عدنان کا کہنا تھا کہ ماﺅ نے جیسے اسلام کو سمجھا اور جیسے اس پر عمل کیا وہ بہت متاثر کن ہے،مجھے بھی اچھا مسلمان بنانے میں ان کا ہاتھ ہے کیونکہ پہلے میں تین نمازیں پڑھتا تھا لیکن اب پانچ پڑھتا ہوں۔

ماﺅ نے بتا یا کہ اسلام قبول کرنے سے پہلے انہیں بے چینی لگی رہتی تھی لیکن جب وہ دائرہ اسلام میں آئیں تو یہ بے چینی ختم ہو گئی ،بہت سکون ہے ۔ماﺅ کا مسلمان ہونے کے بعد نام مریم رکھا گیا اور وہ چینی زبان میں قرآن پاک کی حافظہ بھی بن رہی ہیں جبکہ انہوں نے اپنی تین چینی سہلیوں کو بھی مسلمان کیا ہے۔

source

Leave A Reply

Your email address will not be published.