’جب پہلی مرتبہ خون نکلا تو میں پریشان نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے وہ بات کہہ دی جس کا ذکر کرتے بھی عام طور پر لڑکیاں گھبراتی ہیں
مردوخواتین کے بعض ایسے معاملات ہیں جن پر بات کرنا آج بھی ممنوع خیال کیا جاتا ہے، بالخصوص جنسی صحت کے معاملات۔ خواتین کے ایام مخصوصہ بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ اگرچہ حیض
کے یہ دن نارمل بات ہیں لیکن کوئی خاتون ان کے متعلق بات کرنا انتہائی معیوب سمجھتی ہے۔ تاہم اب لالہ رخ اور اس کی دوست صدف ناز نے My1stperiodکے نام سے ایک ایسا آن لائن پلیٹ فارم بنا دیا ہے جہاں لڑکیاں اپنے ایام مخصوصہ کی کہانیاں بیان کر رہی ہیں۔
اس پلیٹ فارم پر سعدیہ کھتری نامی ایک لڑکی نے اپنی کہانی سناتے ہوئے لکھا ہے کہ ”جب زندگی میں پہلی بار میرے جسم سے خون نکلا تو اکثر لڑکیوں کے برعکس مجھے بالکل بھی پریشانی نہیں ہوئی۔ مجھے میری ماں نے بتا رکھا تھا کہ ایک دن یہ ہو گا۔ اس نے بتایا تھا کہ اب تم اس عمر کو پہنچ چکی ہو کہ ہر مہینے تمہارے جسم سے خون نکلا کرے گا۔وہ مجھے سمجھا رہی تھیں کہ اب
میں بچی نہیں رہی بلکہ پوری عورت بن چکی ہوں۔ اب مجھے لڑکوں کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے اور بے وجہ گھر سے باہر نہیں جانا چاہیے۔ میں اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے کے بارے میں جانتی تو تھی لیکن اس کی وجہ مجھے معلوم نہیں تھی۔ یہ بات مجھے 19سال کی عمر کو پہنچ کر معلوم ہوئی جب میں کالج پہنچی۔ تب مجھے پتہ چلا کہ حیض کا مطلب کیا ہوتا ہے اور یہ کیوں آتا ہے۔“