مشہو ر پاکستانی خاتون نیوز اینکر نے سیاستدان کے بیٹے سے شادی کر لی
پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری منشاء پرنس کے فرزند اور سینئر صحافی افضال طالب کے چھوٹے بھائی غلام مجتبیٰ پرنس کی شادی معروف کالم نگارو و اینکر پرسن ایثار رانا اور ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب شاہ نواز رانا کی بھتیجی نیلم فاروق رانا کے ساتھ انجام پائی ،دعوت ولیمہ میں سابق گورنر پنجاب سردار لطیف محمد کھوسہ ،سابق صوبائی وزیر چوہدری غلام عباس ،چوہدری اسلم
گل ،فائزہ ملک ایم پی اے ،جاوید اختر ،ڈاکٹر خیام حفیظ ،منور انجم ،کرکٹر عمر اکمل ، واجد علی شاہ ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر او عامر حسین ہاشمی ،پیر قائم صابر اچھروی ،حاجی نادر خان ،حافظ زبیر کاردار،مظفر اقبال شاہ ،سید فراز آصف ہاشمی ،میاں عبدالخالق ،شاہدہ جبین ،ملک شاہ دین ،رانا اشعر نثار ،غضنفر علی ،غالب رضا ،سہیل ملک ،
شاہد عبا س ،محمودقریشی ،رائو شجاعت علی ،تیمور مغل ،عارف خان ،عبدالمعید عباسی احمد شہباز ،منظور احمد ،ملک زیشان ،ملک فاضل ،کاشف بشیر ،ملک اعجاز ،عمران بٹ ،چوہدر ی اعجاز ،شاہد بشیر ،عارف ظفر ،اشفاق بٹ ،اشتیاق بٹ ،محمد علی گجر،نصیر احمد ،معظم پراچہ ،وقاص منشاء ،میا ں جاوید ،چوہدری اکرم ،خالد وسیم میاں غلام محمد صاحب زادہ ،یاسمین فاروق ،سمیت مختلف سیاسی و
سماجی رہنمائو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دلہا دلہن کو تحفے تحائف سمیت نیک دعائوں سے نوازا۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،سینیٹ میں اپو زیشن لیڈر شیری رحمان پی پی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ سمیت پارٹی کے مختلف رہنمائوں نے منشاء پرنس کو فون کر کے مبارکباد دی ۔