پاکستانی روپے کی بے قدری ، امریکی ڈالر مزید مہنگا

رواں کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا اور امریکی ڈالر 139 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے (پیر سے جمعہ) کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 138 روپے 88 پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوا ۔ جہاںڈالر کی قیمت فروخت میں ایک روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 139 روپے 70 پیسے کا ہوگیا جبکہ ڈالر کی قیمت خرید میں 2روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 139 روپے 30 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کااضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1254 ڈالر ہوگئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.