پانچ خود کش بمباروں کا پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، دہشتگردوں کا تعلق کس ملک سے تھا؟ پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ۔۔۔

کوئٹہ میں ایف سی مدد گار سنٹر پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور حملہ کرنیوالے پانچ خود کش بمباروں کی شناخت ہوگئی ہے جو افغان شہری نکلے۔

ابتدائی تحقیقات اور فارنزک رپورٹ کے مطابق خود کش بمباروں کا تعلق مبینہ طورپر افغانستان میں موجود کالعدم تنظیم حزب الاحرار سے تھا اور لشکر جھنگوی بلوچستان کے تعاون سے حملہ کیا۔ خودکش بمباروں نے گزشتہ جمعرات کو ایف سی مدد گار سنٹر کے اندر گھس کر خود کو اڑانے کی کوشش کی تاہم گیٹ پر تعینات اہلکاروں نے فوری کارروائی کی اور بمباروں کو گیٹ پر ہی ڈھیر کردیاتاہم حملہ آوروں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ سے علاقہ مکین خوف میں ڈوب گئے ۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک علاقہ مکین نے بتایا کہ ” ہم ڈرے ہوئے تھے کہ دہشتگرد ہمارے گھروں میں گھس سکتے ہیں ، لیکن خدا کا شکر ہے اور اپنے ان جوانوں کو سیلوٹ کرتے ہیں جنہوں نے بروقت ان کا کام تمام کردیا“۔ان حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کے دوران موٹروے پولیس کے اسسٹنٹ پٹرولنگ آفیسر محمد ادریس نے جان کا نذرنہ پیش کیا جبکہ تین ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک خود کش بمبار نے اپنے آپ کو مین گیٹ پر اڑایا جس کے بعد باقی چار بمباروں نے ٹوٹی دیوار اور گیٹ سے گھسنے کی کوشش کی تاہم گیٹ پر ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کو روک لیا ، بمبارخودکش جیکٹس، کلاشنکوفز، سینکڑوں گولیاں اور 50دستی بم ساتھ لائے تھے جو سنگل کیبن گاڑی میں موجود تھے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.