اگلے چند دن میں ہزاروں پاکستانی سعودی عرب سے ہمیشہ کے لئے واپس آنے والے ہیں کیونکہ اب ۔۔۔۔
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں نیشنلائزیشن پروگرام شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں اور اتنی ہی تعداد میں آئندہ چند روز میں مزید آنے والے ہیں. سعودی گزٹ کے مطابق سعودی حکومت غیرملکی ورکرز کے زیرکفالت افراد (ان کے بیوی بچوں وغیرہ)پر بھاری ٹیکس عائد کرچکی ہے جس کی وجہ سے ورکرز اپنے بچوں کو واپس آبائی ممالک میں بھیج رہے ہیں.
ان کی اکثریت بچوں کے امتحانات ختم ہونے کا انتظار کر رہی تھی جو اب ہو چکے ہیں اور اب آئندہ چند دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں ورکرز کے بیوی بچوں کے پاکستان واپس آنے کی توقع ہے.جدہ کے ایک انٹرنیشنل سکول کے پرنسپل نے سعودی گزٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”ہمیں غیرملکی ورکرز کے بچوں کی طرف سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں انہوں نے ٹرانسفر سرٹیفکیٹس کا مطالبہ کیا ہے. ایسے بچوں کی تعداد ہوشربا حد تک زیادہ ہے اور ایسے لگتا ہے جیسے کچھ ہی عرصے میں ہمارا سکول خالی ہو جائے گا. ان میں سے اکثر طلبہ کے امتحانات ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں ایسے ہیں جو تعلیم درمیان میں چھوڑ کر ہی جا رہے ہیں.“