سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر تو مل گئے لیکن پاکستانیوں کو 139 ارب روپے کا جھٹکا کہاں سے لگ گیا؟ رلا دینے والی خبر آگئی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے 139 ارب روپے ڈوب گئے۔ سب سے تشویشناک بات غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اپنا پیسہ نکالنا ہے جنہوں نے ایک کروڑ 16 ڈالر کے شیئرز فروخت کردیے ہیں۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر اور چین سے بڑا پیکج ملنے کے باوجود سرمایہ کاروں میں بے یقینی کی کیفیت پھیلی رہی جس کے باعث کاروبار انتہائی مندا رہا ۔ ایک ہفتے کے دوران سٹاک ایکس چینج میں 791 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا اور 40 ہزار 869 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں رہنے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 139 ارب روپے ڈوب گئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 96 ارب روپے رہ گئی۔ پورے ہفتے کے دوران 1027 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا ۔ مجموعی طور پر 62 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 29 ارب 79 کروڑ روپے رہی۔ سٹاک
مارکیٹ میں سب سے تشویشناک پہلو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کے ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت ہوئے۔ یعنی پاکستان میں ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوگئی۔