”ہو سکتا ہے پاکستانیوں کو 50 برس تک گیس کی ضرورت نہ پڑے“ وزیراعظم نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سمندر میں اتنی گیس دریافت ہو سکتی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آئندہ 50 برس تک پاکستان کو درآمدی گیس کی ضرورت نہ پڑے۔
صحافیوں کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ایگزون موبائل کمپنی کے نمائندوں نے مجھ سے ملاقات کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ سمندر میں مشینیں لگوائیں گے کیونکہ یہاں سے اتنی گیس دریافت ہو سکتی ہے کہ ہو سکتا ہے آئندہ50 برس تک پاکستان کو درآمدی گیس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
انہوں نے کہا کہ کوکا کولا اور پیپسی نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ چین نے پہلے قرضہ دیا تھا لیکن اب چین بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف آ گیا ہے۔