رمضان المبارک کے مہینے میں پاکستانیوں کو قبلہ رخ کا تعین کرنے کا سب سے بڑا موقع مل گیا
سورج کل 28 مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے رخ کا بہترین تعین ہو سکے گا۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق کل (پیر کو) دوپہر 2 بج کر 18منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا۔ اس وقت دنیا بھرکے سایوں کارخ بیت اللہ کی سیدھ میں ہوگا جبکہ اس لمحے بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا جس سے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 28 مئی کو مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عموداََ گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں۔ شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں۔ یہی قبلہ رخ ہوگا۔ اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا۔ دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔