پاکپتن میں چھوٹا طیارہ بنا کر اڑانے والے نوجوان کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی
پاکپتن کے نواحی علاقے عارف والا میں فیاض نامی نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت طیارہ تیار کی اور اس کی آزمائشی پرواز کی تاہم جب وہ طیارہ واپس اتار رہا تھا تو عین موقع پر پولیس پہنچ گئی اور اسے حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا جسے بعد ازاں عدالت نے تین ہزار روپے جرمانے کی سزا دی ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق محمد فیاض تو رہا ہو گیا لیکن اس کا طیارہ پولیس کی تحویل ہی میں تھا جس کی رہائی کیلئے وہ حکام اعلیٰ کے درواز ے کھٹکٹا رہا تھا تاہم اب اس کی سنی گئی ہے اور آئی جی پنجاب امجد جاوید نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے بات چیت کی اور رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ ترجمان پولیس نے محمد فیاض کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ فیاض کو اس کا طیارہ جلد واپس کر دیاجائے گا ، ہم فیاض کے ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں ، پولیس نے گرفتاری کے دوران فیاض پر تشدد کی تردید کی ، فیاض کی حفاظت کیلئے طیارہ تحویل میں لیا گیا ، فیاض پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا ۔