پارلیمنٹ لاجز پر کن کن سیاستدانوں نے قبضہ کر رکھا ہے؟ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ناقابل یقین نام سامنے آ گئے

پارلیمنٹ لاجز پر قابض رہنے والے سابق پارلیمینٹرینز کی فہرست منظرعام پر آگئی، جن میں طلال چوہدری، فاروق ستار، پیر امین الحسنات، ظفر اللہ جمالی، بلال ورک، شیخ آفتاب احمد کے نام شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق 52 سابق پارلیمینٹرینز کا تاحال پارلیمنٹ لاجز پر قبضہ ہے،

جن میں بڑے ناموں کی بڑی فہرست سامنے آگئی۔فہرست کے مطابق طلال چوہدری، فاروق ستار،پیرامین الحسنات، ظفر اللہ جمالی، طاہر اقبال، بلال ورک، مولانا امیر زمان، شیخ آفتاب احمد کے نام شامل ہیں۔آفتاب شیرپاؤ، مزمل قریشی، خواجہ سہیل ،غلام ربانی کھر، سردارجعفر،جعفر اقبال ، عبدالغفار ڈوگر، محمود اچکزئی ، راجہ مطلوب مہدی، شیزہ فاطمہ،شیخ صلاح الدین، زین الہٰی بھی رہائش گاہ پر قابض ہیں۔دوسری جانب سی ڈی اے ضلعی انتظامیہ نے قابض سابق پارلیمنٹیرینز کے خلاف آپریشن کیا اور سابق رکن طاہراقبال اور کاظم علی شاہ کے کمرے کا تالا توڑ دیا گیا۔آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، وفاقی پولیس اورسی ڈی اے انفورسمنٹ عملہ شامل تھا۔(س)

Source

Comments are closed.