”پارلیمنٹ کو یہ قانون تبدیل کرنا پڑے گا“آرمی چیف نے دوٹوک اعلان کردیا

مختلف جرائم پر قابو پانے اور معاشرے کی بہتری کیلئے قوانین بنائے جاتے ہیں جن سے بعض اوقات اس طرح کے فوائد حاصل نہیں پاتے جن کی توقع کی جارہی ہوتی ہے ، ایسے ہی دوقوانین کے بارے میں آرمی چیف کا بھی خیال ہے کہ انہیں بدلنے کی ضرورت ہے ۔

انگریزے جریدے ’ڈیلی ٹائمز‘ میں ’امتیازگل‘ نے لکھا کہ صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہاہے کہ گورننس کو درست کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو پولیس ایکٹ 1861ءاور اٹھارہویں ترمیم پر نظرثانی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جیسے جیسے سوسائٹی پنپتی ہے اور نئے نئے چیلنجز سامنے آتے ہیں تو قرآن پاک کے سوا اس دنیا میں سب چیزوں میں تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی نااہلی سے متعلق تحفظات کے زمزے میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاہے کہ ملکی سلامتی کسی انفرادی شخص کے مفادات سے بالاتر ہے ، ہرشخص کو ایمانداری کیساتھ اپناکام کرنا چاہیے ۔
اس دوران جنرل باجوہ نے نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پر عمل درآمد سے متعلق بھی تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہ پولیس سمیت کئی سویلین اداروں کی ناقص کارکردگی کا بھی شکوہ کیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.