پارٹی میں رقص نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
بشیر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
پشاور کے علاقے بشیر آبادمیں شوہر نے رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی اور مشہور رقاصہ نیلم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اے ایس پی فقیر آبادکا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تھانہ فقیر آباد کی حدود میں مشہور رقاصہ ثناء عرف نیلم کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ کے تین بچے تھے، پولیس کی مدعیت میں اس کے شوہر عبدالروف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اے ایس پی نے مزید کہا مقتولہ کل رات شوہر سے لڑائی جھگڑے کے بعد خفا ہو کر جا رہی تھی کہ شوہر نے قتل کردیا، مقتولہ کی عمر 35 سال بتائی جا رہی ہے، واقعہ کی تفصیل مقتولہ کے بچوں نے پولیس کو بتائی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اسے ڈانس پارٹیوں میں رقص کرنے پر مجبور کرتا تھا۔