دوران پرواز جب آپ آرام سے سو رہے ہوتے ہیں تو جہاز کے پائلٹ دراصل کیا کررہے ہوتے ہیں؟ ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ آئندہ آپ کو کبھی جہاز پر نیند نہ آئے
طویل فضائی سفر کے دوران مسافر سکون سے سو جاتے ہیں۔ تاہم اب پائلٹس کی کچھ ایسی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں کہ آئندہ کسی مسافر کو جہاز میں نیند ہی نہ آئے گی۔ میل آن لائن کے مطابق انسٹاگرام پر Autopilotandchillکے ہیش ٹیگ کے تحت کئی پائلٹس نے اپنی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر دنیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ان تصاویر میں کوئی پائلٹ ڈانس کر رہا ہوتا ہے، کوئی روبک کیوبز کا معمہ حل کر رہا ہوتا ہے اور کوئی اپنی پسند کی کتاب کے مطالعے سے لطف اندوز ہو رہا ہوتا ہے۔
چند روز قبل پیرس سے میڈرڈ جانے والی ایک ایزی جیٹ کی پرواز کے پائلٹ کیپٹن مائیکل کیستیلوشی کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں انسٹاگرام کے فلٹرز میں نمودار ہونے والے اُلو کے ساتھ اٹکھیلیاں کر رہے ہوتے ہیں اور ان کا معاون پائلٹ ان کی ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے، ایسے میں جہاز آٹو پائلٹ پراڑ رہا ہوتا ہے۔ہیش ٹیگ میں شیئر کی جانے والی تصاویر پر صارفین شدید حیرت اور خوف کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”آٹوپائلٹ پر بھی جہاز کو حادثہ پیش آنے میں چند سیکنڈز لگتے ہیں، ان پائلٹس کی یہ بے نیازی دیکھ کرمجھے تو فضائی سفر سے ہی خوف آنے لگا ہے۔“