نئی حکومت عوام کو سرپرائز دینے کیلئے تیار! پٹرول کی قیمت میں کتنے روپے فی لیٹر کمی
نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں ،اپنی سمت کا تعین کر لیا ،ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز دے رہے ہیں ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی ۔ چوہدری نثار کا سیاسی دور ختم ہو چکا ،،عمران خان نے کہا تمھارا دوست پی ٹی آئی کے دروازے پر دستک دے رہا ہے ،،چوہدری نثار نے غلط بیانی سے کام لیا ،پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لئے کئی بار کوششیں کیں ،،نوازشریف کی برائیاں ایک طرف چوہدری نثار نواز شریف کے مرہون منت تھے ،قوم سے جو وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی بھرپور سعی کریں گے ،مراعات نہیں لیں ،کفایت شعاری مہم ایک مثال بنے گی وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی این این آئی سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام کی بساط لپیٹی جارہی ہے نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں اس نظا م میںبہت ساری خامیاں ہیں امید ہے نئے بلدیاتی نظام سے جمہوریت مضبوط اور فعال ہو گی اور ایک نئے سنہری دور کا آغاز ہو گا غلام سرور خان نے کہا کہ اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے عمران خان نے ایک سوچ دی ہے جس سوچ نے کرپشن کو کچلا ہے کفایت شعاری مہم سے ایک مثال قائم ہو گی جو پاکستان کی تعمیری سیاست اور بہترین سیاسی و جمہوری نظام کی آئینہ دار ہو گی انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیشتر الائونس اور مراعات نہیں لئے اپنی ذاتی گاڑی استعمال کررہا ہوں صبح
نو بجے سے شام چھ بجے تک دفتر میں کام کرتا ہوں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران صرف چائے کا استعمال کرتا ہوں اور تمام اخراجات ذاتی جیب سے طادا کرتا ہوں ان سب کا مقصد ایک ایسا حکومتی نظام ہے جو ماضی کے روایتی نظام کا متبادل اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصو ل کا ذریعہ ہے ہم خود ایک مثال بن کر قوم کو شعور دینا چاہتے ہیں یہی تبدیلی کا آغاز ہے غلام سرور خان نے کہا کہ ستمبر میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز دے رہا ہوں اور یہ خود عوام دیکھے گی کہ ہم نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے وہ کس طرح سے پورے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا
میری یہ دیرینہ خواہش تھی کہ جس شخص کو میں سیاست میں لے کر آیا تھا اسے اسی طرح واپسی کا راستہ دکھائوں کیوں کہ اس شخص نے سیاست کو ایسا داغدا ر کیا کہ عوام کو جمہوریت پر اعتماد مجروح ہو ا اللہ کو تکبر اور غرور پسند نہیں چوہدری نثار کو اس کی سزا ملی غلام سرور خان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے غلط بیانی سے کام لیا اپنی انتخابی مہم کے دوران وہ کہتے رہے کہ تھوک کر چاٹنا ان کی عادت نہیں مگر اس کے برعکس انہوں نے کئی بار ایسا کرنے کی کوشش کی مگر کسی نے ان کو ایسا کرنے نہ دیامیں اللہ
کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس شخص کو اپنی دیرینہ خواہش کے مطابق میں خود ہی سیاست سے باہر کرنے گیا مجھے عمران خان نے کہا کہ تمھارا دوست پی ٹی آئی کے دروازے پر دستک دے رہا ہے میں نے کہا خان صاحب اندر سے کنڈی لگا دو چوہدری نثار کو واضح برتری سے شکست میرے اللہ کا مجھ پر کرم ہے جو شخص تیس سال اقتدار پر مسلط رہا اور فرعون بن کر خود کو سیاست کا بادشاہ کہلواتا رہا اس کی سیاست کا اختتام انتہائی شرمناک طریقے سے ہوا ہے
جس کی مثالی شکست نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ اللہ کو تکبر اور غرور کسی صورت پسند نہیں اور سیاست عوامی خدمت کا نام ہے نہ کے عوام کی تذلیل کرکے سیاست کی جاتی ہے غلام سرور خان نے کہا کہ میں این اے 63اور این اے 59کی تمام عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ عزت بخشی انشاء اللہ ضمنی انتخاب میں بھی عوام سی جوش و ولولے سے ہمارا ساتھ دیں گے غلام سرور خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے تمام وہ وعدے جو انتخابات سے قبل کئے گئے ان کو پورا کرنے کے لئے مکمل سعی کریں گے