عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم ہو گئیں کہ حکومت کے پاس اب پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہے گا

پاکستان میں مہنگا بکنے والا خام تیل عالمی منڈی میں سستا ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستانی اب یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا حکومت پاکستان عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام کو دے گی؟

تفصیل کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی جو اکتوبر کے وسط میں 86 ڈالر فی بیرل تھی اور اب کم ہو کر 69.88 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں ہر طرح کے خام تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اب بھی پیٹرول مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والی اس کمی کے باعث اب حکومت کے پاس قیمتیں کم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا اور اگر اس کے باوجود قیمتیں برقرار رکھی گئیں تو عوام کی جانب سے ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.