حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی مگر کتنی؟ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ گیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کااعلان کر دیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ،وفاقی حکومت نے پٹرو ل کی قیمت میں 2روپے 41 پیسے فی لٹرکمی کا اعلان کر دیا ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 6روپے 35 پیسے فی لٹرسستا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے فی لٹرکمی کردی گئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہو گا۔

پیٹرول کی نئی قیمت کم ہوکر 92روپے 83 پیسے ہوگئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37پیسے کمی کے بعدہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 106 روپے 57 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 59پیسے کیساتھ 75 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے وعدوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں کمی نہیں کی جب کہ انہوں نے انتخابی ایجنڈے میں یہ کہا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر بھرپور ریلیف دیا جائے گا لیکن ان کے وعدے بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح صرف وعدے ہی رہ گئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.