پٹرولیم مصونوعات میں غیر ضروری اضافہ۔۔۔۔۔۔ عوامی تحریک نے حیرت انگیز رد عمل جاری کر دیا

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ عید الفطر سے قبل عوام پر پٹرول بم گرانا انتہائی تشویشناک ہے، بائیس کروڑ عوام پہلے ہی صبح شام مہنگائی، لوڈ شیڈنگ کے زہر آلود تھپیڑے کھا رہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کے لیے جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر تمام ضروریات زندگی کی اشیاء پر پڑتا ہے،روپے کی قدر میں مسلسل کمی ن لیگی حکمرانوں کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،نا اہل کرپٹ ن لیگی حکمرانوں کے پانچ سالہ دور اقتدار میں بیرونی اور اندرونی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،نااہلوں کی غلطیوں کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہی ہے،ن لیگی حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ عوام اور آنے والی حکومت کو بھگتنا ہوگا۔ماڈل ٹاؤن میں عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئےخرم نوازگنڈا پورنے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافے کے لیے معیشت کی

مضبوطی از حد ضروری ہے،برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4روپے چالیس پیسے کی کمی پاکستانی عوام اور معیشت کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے،روپے کی قدر میں کمی سے ن لیگی حکمرانوں کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھل گئی۔خرم نواز گنڈا پور نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے،اوگرا کو زمینی حقائق کا اندازہ ہوناچاہیے، آنکھیں بند کر کے کئے جانے والے فیصلے کبھی بھی درست نہیں ہوتے،روپے کی بے قدری ملک میں مہنگائی کے طوفان کا پیش خیمہ ہے، جوعوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام ایسے تمام کرپٹ، قاتل، چور اور لٹیروں کا احتساب چاہتی ہے جو خود عیاشیاں کرتے رہے اور ملک و قوم کو قرضوں کے چنگل میں پھنسا کر چلے گئے،شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ خود کو خادم اعلیٰ کہنے کا دعویدار عوام کو صاف پانی کے نام پر بھی دھوکہ دیتا رہا،اپنے داماد اور لیگی لاڈلوں کو نوازنے کے لیے شوباز شریف نے پوری قوم کو دھوکہ دیا،اپنے منظور نظر شخص سے عمارت کرائے پر حاصل کر کے کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی،شہباز شریف نے اپنے داماد کو کرائے کی مد میں ایڈوانس کے طور پر اتنی خطیر رقم ادا کی جو عمارت کی مجموعی قیمت سے بھی زیادہ ہے،کرپٹ قاتل اور نااہل شریف برادران کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔(ش،ز،خ)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.