یہ پیر دلہن بن کر کیوں بیٹھا ہے ؟ ایسی وجہ بتادی کہ آگ لگ گئی، ہر مسلمان آگ بگولہ ہوگیا کیونکہ ۔۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک پیر کی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں ایک بڑی عمر کے شخص کو دلہن کی طرح سج سنور کر تخت پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، کوئی اسے مہندی والی سرکار قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے دلہن بتارہا ہے لیکن اب اس کی حقیقت بھی سامنے آگئی ہے۔

ویب سائٹ پڑھ لو نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پیر دراصل تصوف کے اصول فنا فی اللہ کے تحت خود کو اللہ کی دلہن کے طور پر ظاہر کررہا ہے۔ ویب سائٹ نے لکھا ’ کیا کسی کافر فرقے کے پیروکار بھی یہ قرار دے سکتے ہیں کہ ان کے پیر بابا نے اللہ سے شادی کر رکھی ہے؟ فنا فی اللہ کے عقیدے کے مطابق ایک پاک بابا اپنی ذات کو اللہ میں ضم کردیتا ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب وہ اللہ سے شادی

کرلے۔ درحقیقت اللہ کی دلہن کا مشہور واقعہ اعلیٰ حضرت کی کتاب میں درج ہے جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ لوگوں کا ایک گروہ ایک بابا کے پاس گیا اور بارش کیلئے اللہ سے دعا کرنے کی درخواست کی۔ لوگوں کی درخواست پر پیر بابا گھر سے باہر نکلا اور اپنے دونوں ہاتھوں میں پہنی گئی چوڑیاں آسمان کی طرف کیں اور کہا ’ یا اللہ بارش برسا نہیں تو اپنی دلہن کو اٹھالے‘۔“

ویب سائٹ نے مزید لکھا کہ اسلامک سکالر شیخ معراج ربانی اس طرح کے فرقوں کی تعلیمات کی خوب دھجیاں اڑاتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اللہ پاک ہے اور ان تمام بیہودہ لغویات سے پاک ہے۔

دوسری جانب جنید اقبال نامی فیس بک صارف نے مذکورہ پیر کی ویڈیو شیئر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ بابا ’ دلہن والی سرکار‘ ہے جو حیدر آباد کے علاقے ریشم بازار اللہ والی مارکیٹ میں رہتا ہے اور رات کو ایک بجے باہر نکلتا ہے۔ جنید اقبال نے لکھا کہ بابا دلہن والی سرکار اور تمام عقیدت مندوں کی ایسی چھترول کرنی چاہیے کہ ان کی جنس ہی بدل جائے۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.