پیرآف گولڑہ شریف عمران خان کو ناشتے پر مدعو کر کے ایسا اعلان کر دیا کہ ملکی سیاست میں نیا رخ آ گیا
تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی، پیرآف گولڑہ شریف نے عمران خان کو عام انتخابات 2018 میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی،ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کےموقع پر ہمارے پیروکار آپ کے ساتھ تعاون کریں گے،گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر نظام الدین جامی کے اعلان نے سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل پیرآف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ناشتے پر مدعو کیا، اپنی رہائش گا پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت ہمارے پیروکار آپ کے ساتھ تعاون کرینگے۔عمران خان نے ملاقات پر مدعو کرنے اور حمایت کرنے پر پیر آف گولڑہ شریف کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ مذہبی ووٹ لئے ہیں، راجہ ظفرالحق کی رپورٹ میں کوئی چیزچھپائی جا رہی ہے، عوام چاہتی ہے کہ راجہ ظفرالحق
رپورٹ سامنے لائی جائے۔واضح رہے کہ پیر آف گولڑہ شریف کے ملک بھر میں لاکھوں عقیدت مند ہیں اور ملک کے سیاسی و مذہبی حلقوں میں درگاہ گولڑہ شریف کو انتہائی عقیدت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے ،پیر نظام الدین جامی کی جانب سے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے اعلان کو سیاسی و مذہبی حلقوں میں انتہائی حیرت سے دیکھا جا رہا ہے ۔